اہم ترین خبرگلگت بلتستان

سابق سیکریٹری اطلاعات دلدار احمد ملک کے اعزاز میں الوداعی تقریب،سیکریٹری اطلاعات ثناء اللہ اور ، ڈپٹی سیکریٹری جلال الدین، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات محمد سلیم خان سمیت دیگر افسران نے شرکت کی

گلگت (پناہ نیوز)محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان کے سابق سیکریٹری دلدار احمد ملک کے تبادلے اور نئی تعیناتی کے موقع پر ان کے اعزاز میں ایک سادہ مگر پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سیکریٹری اطلاعات کے دفتر میں منعقد ہوئی، جس میں موجودہ سیکریٹری اطلاعات ثناء اللہ، ڈپٹی سیکریٹری جلال الدین، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات محمد سلیم خان سمیت محکمے کے دیگر افسران نے شرکت کی۔سیکریٹری اطلاعات ثناء اللہ نے اپنے خطاب میں دلدار احمد ملک کی پیشہ ورانہ خدمات اور قائدانہ صلاحیتوں کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ دلدار احمد ملک کے دورِ ملازمت میں محکمے نے نمایاں ترقی کی اور ان کے وسیع تجربے سے ادارے کو بہت فائدہ پہنچا۔انہوں نے سابق سیکریٹری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی نئی ذمہ داریوں میں کامیابی کی دعا کی۔دلدار احمد ملک نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے محکمے کے تمام افسران اور عملے کے مثالی تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ادارے کی مستقبل میں مزید ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔تقریب کے اختتام پر سیکریٹری اطلاعات ثناء اللہ نے دلدار احمد ملک کی خدمات کے اعتراف میں انہیں محکمے کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی، جبکہ دیگر افسران اور اسٹاف کی جانب سے بھی انہیں الوداعی تحائف دیے گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button