پاکستان

وزیر مملکت برائے پاور ڈویژن عبدالرحمن خان کانجو کی والدہ کے انتقال پر علی پور کانجو میں تعزیت و فاتحہ خوانی، حیسکو حکام کی شرکت

لودھراں(نمائندہ خصوصی)وزیر مملکت برائے پاور ڈویژن عبدالرحمن خان کانجو کی والدہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی اور تعزیت کا سلسلہ جاریعلی پور کانجو، تحصیل کہروڑ پکا، ضلع لودھراں میں وزیر مملکت برائے پاور ڈویژن عبدالرحمن خان کانجو کی والدہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی اور تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فیض اللہ ڈاہری نے 28 فروری 2026 کو علی پور کانجو میں وزیر مملکت برائے پاور ڈویژن عبدالرحمن خان کانجو کی والدہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔اس موقع پر رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار، اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر چوہدری خالد محمود، حیسکو کے ڈائریکٹر جنرل میراڈ انجینئر عبدالماجد جتوئی، عابد علی سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔تقریب کے دوران مرحومہ کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی گئی اور اللہ تعالیٰ سے جملہ لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی گئی۔ ملک و قوم کی ترقی اور سلامتی کے لیے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button