اہم ترین خبرپاکستانگلگت بلتستان

برزل ٹاپ میں برفانی تودہ، پاک فوج کے آفیسر، جوان اور آپریٹر کی شہادت پر نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا گہرے رنج و غم کا اظہار

گلگت (پناہ نیوز)نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یاد محمد نے استور کے علاقے برزل ٹاپ میں برفانی تودہ گرنے کے افسوسناک واقعے میں پاک فوج کے آفیسر، جوان اور آپریٹر کی شہادت پر انتہائی رنج و غم اور گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔نگران وزیراعلیٰ نے شہداء کے بلند درجات، مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ یہ عظیم سپوت ملک و قوم کے لیے باعثِ فخر و افتخار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں کی قربانیاں قوم کے لیے ایک روشن مثال ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔جسٹس (ر) یاد محمد نے کہا کہ وطن عزیز کی حفاظت اور مشکل حالات میں فرائض کی ادائیگی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ پاکستان کی عوام اپنے ان عظیم شہداء کو ان کی لازوال قربانیوں پر سلام پیش کرتی ہے۔نگران وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور پوری قوم ہر مشکل گھڑی میں اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button