آزاد ریاست جموں و کشمیراہم ترین خبرپاکستانگلگت بلتستان
آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان,کسی جہاز کوآبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں،پاسداران انقلاب فورس

تہران (ویب ڈیسک )ایرانی پاسدان انقلاب نے آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ایران کی پاسداران انقلاب فورس نے پیغام جاری کیا ہے کہ آبنائے ہرمزکوبند کردیا ہے اس وقت کسی جہاز کوآبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق دنیا کے خام تیل کا تقریبا پانچواں حصہ آبنائے ہرمز کے راستے سے گزرتا ہے، آبنائے ہرمز صرف 40 کلومیٹر چوڑا ہے،آ بنائے ہرمز سے سعودی عرب،متحدہ عرب امارات، کویت اور ایران جیسے ممالک سے تیل دیگر ممالک کو پہنچایا جاتا ہے،دنیا میں سب سے زیادہ ایل این جی برآمد کرنے والا ملک قطر بھی اپنی برآمدات کے لیے اسی گزر گاہ پر انحصار کرتا ہے۔ اوپیک رکن ممالک ایشیائی ممالک کو زیادہ تر خام تیل آبنائے ہرمز کے ذریعے ہی برآمد کرتے ہیں۔



