آزاد ریاست جموں و کشمیراہم ترین خبرپاکستانصحت, تعلیم و تربیتگلگت بلتستان

ٹی سی ایل کی جانب سے سی ای ایس2026میں جدیدڈسپلے ٹیکنالوجیزاوراسمارٹ ہوم پراڈکٹس کی نمائش

لاہور، 7 0جنوری 2026: پاکستان کے نمبر 1 ایل ای ڈی ٹی وی برانڈٹی سی ایل کی جانب سے کنزیومر الیکٹرونکس شو(CES 2026) میں جدید ڈسپلے ٹیکنالوجیز اور اسمارٹ ہوم پراڈکٹس کی وسیع رینج کی نمائش کی گئی۔ اس سال، ٹی سی ایل نے دنیا کے پہلے ڈسپلے پینلز، ڈسپلے ٹیکنالوجیز اور مصنوعات کے ساتھ ساتھ انٹیلیجنٹ ڈیوائسز کا مکمل پورٹ فولیو متعارف کروایا ہے جو اسمارٹ لیونگ،بہترین تفریح اور پروڈکٹیوٹی کو بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہیں۔کنزیومر الیکٹرونکس شو(CES 2026)میں، ٹی سی ایل نے اپنی SQDمنی ایل ای ڈی ٹیکنالوجی متعارف کروائی، جو منی ایل ای ڈی کارکردگی میں انقلابی پیش رفت ہے۔ روایتی منی ایل ای ڈیزکے لوکل ڈمنگ زون کو پریسائز ڈمنگ سیریز میں تبدیل کرکے، یہ پوری اسکرین پر روشنی کو درست طریقے سے کنٹرول کرنے اور ہائی لائٹس اور شیڈوز میں بہترین کارکردگی فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ، یہ ٹی سی ایل کی سپر کیو ایل ای ڈی ٹیکنالوجی اور الٹرا کلر فلٹر پینل کے ساتھ آتی ہے، جو زیادہ دیرپا، بہتر رنگ، زیادہ برائٹنس، گلوبل ہائی کلر گیمٹ اور بہتر ڈیزائن فراہم کرتی ہے۔عالمی سطح پر پہلا ٹی و ی ٹی سی ایل X11Lجو SQDمنی ایل ای ڈی ٹیکنالوجی سے چلتاہے وہ بھی پیش کیا گیا، اوریہ ٹی وی 100% BTفراہم کرتا ہے۔آل سین وائیڈ کلر گیمٹ، اور CSOT’s WHVA 2.0 الٹرا پینل کے ساتھ بہتر رنگ، کانٹراسٹ اور واضح پکچر کوالٹی فراہم کرتاہے۔ 20,736 پریسائز ڈمنگ زونز اور 10,000 نِٹس تک کی HDR پکچر کو حقیقت کے قریب دکھاتی ہے۔ ٹی سی ایلX11L میں 2 سینٹی میٹر سلِم، ورچوئلی زیرو بارڈر ڈیزائن اور Bang & Olufsenکی آڈیو بھی موجود ہے۔ٹی سی ایل نے Geminiانٹیگریشن کے لیے گوگل ٹی وی اور Dolby Vision 2 کے ساتھ شراکت داری بھی کی ہے۔ پچھلے سال کے”Always On” گوگل ٹی وی کے تجربے کے بعد ابGoogle Photos سرچ کی بہتری اور Nano Bananaاور Veoکے نئے فیچرز بھی شامل ہیں۔اور ان فیچرز کو 2026 میں ٹی سی ایل کی X اور C ٹی وی لائنز میں OTA اپڈیٹس کے ذریعے رول آؤٹ کیا جائے گا۔ڈسپلے ٹیکنالوجی کے علاوہ، ٹی سی ایل نے مختلف اے آئی سے چلنے والی اسمارٹ ہوم مصنوعات بھی پیش کی ہیں۔ ان میں ٹی سی ایل FreshIN 3.0 ایئر کنڈیشنر، GeniusFreshریفریجریٹر، AmeraClassicواشر اور ڈرائر سیریز، اور ٹی سی ایل اے آئی SuperDrumواشرڈرائر کومبو شامل ہیں۔ ٹی سی ایل اسمارٹ لاکس جدید بایومیٹرک سیکیورٹی، اے آئی سے چلنے والی رسائی اور آسان اسمارٹ ہوم کنٹرول فراہم کرتے ہیں، جبکہ اسمارٹ ہوم انرجی سلوشنزاے آئی سے چلنے والا انرجی ایکوسسٹم فراہم کرتے ہیں جو پاور کنورژن، بیٹری اور انرجی مینجمنٹ کا مکمل کنٹرول دیتا ہے، لاگت کم کرتا ہے اورکارکردگی بڑھاتا ہے۔
ٹی سی ایل اے آئی کا استعمال کرکے پاکستانی اور بین الاقوامی صارفین کے لیے تصویر اور آواز کے معیار کو بہتر بنارہا ہے۔PlayCubeپروجیکٹر کسی بھی ماحول میں سینما کے معیار کا تجربہ فراہم کرتا ہے، جبکہ ٹی سی ایل AiMe، دنیا کا پہلا ماڈیولر اے آئی کمپینین روبوٹ بھی اسکا حصہ ہے۔صارفین ایس ای ایس2026میں ٹی سی ایل بوتھ کو 6سے 9 جنوری 2026تک لاس ویگاس کنونشن سینٹر، سینٹرل ہال، بوتھ #18604میں وزٹ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button