گلگت بلتستان

گلگت میں قلبی امراض کے علاج کی جدید سہولیات کا آغاز، 67 کروڑ سے زائد مالیت کی مشینری نصب

گلگت(پناہ نیوز)چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نے امراض قلب ہسپتال میں 67 کروڈ سے زائد مالیت کے جدید مشینری کی تنصیب کا افتتاح کیا۔انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے مزید مشینری تنصیب کی جارہی ہے اور ایچ آر کی کمی کو درکرنے کیلئے اقدامات کیئے جارہے ہیں۔گلگت میں قلبی امراض کے علاج کی جدید سہولیات کا آغازگلگت میں قلبی امراض کے علاج و معالجے کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ گلگت کارڈیک یونٹ میں جدید مشینری کی تنصیب مکمل کر لی گئی ہے جس کے بعد مریضوں کو مقامی سطح پر معیاری طبی سہولیات میسر آئیں گی۔ نئی مشینری میں 3 این جیوگرافی مشینیں ،سی ٹی اسکین، ای سی جی اور ای ٹی ٹی اور ایکسرے مشینیں شامل ہیں،جس کا باقاعدہ افتتاح آج چیف سیکرٹری جی بی کریں گے۔ان جدید سہولیات کی فراہمی کے بعد گلگت بلتستان کے عوام کو علاج کے لیے اسلام آباد یا دیگر بڑے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا، جس سے نہ صرف وقت اور اخراجات میں کمی آئے گی بلکہ بروقت علاج ممکن ہو سکے گا۔ ماہرین کے مطابق اس اقدام سے دل کے مریضوں کی تشخیص اور علاج میں نمایاں بہتری آئے گی۔منصوبہ گلگت بلتستان میں صحت کے شعبے کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ عوامی حلقوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں گلگت بلتستان میں صحت کے دیگر شعبوں میں بھی اسی طرح کی سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ علاقے کے عوام کو بہتر طبی خدمات میسر آ سکیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button