پی ایم ایل (ق) گلگت بلتستان کابینہ کی گورنر سید مہدی شاہ سے ملاقات
اسلام آباد (پناہ نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ق) گلگت بلتستان کی کابینہ نے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے ملاقات کی، جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور آنے والے انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد کی قیادت صدر پی ایم ایل (ق) گلگت بلتستان جناب دل فراز خان نے کی، جبکہ سینئر نائب صدر جناب غزنفر خان اور جنرل سیکرٹری محترمہ خوشنور دیدار بھی ہمراہ تھیں۔ ملاقات کے دوران انتخابی حکمت عملی، تنظیمی امور اور گلگت بلتستان میں شفاف، منصفانہ اور پُرامن انتخابات کے انعقاد پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔پی ایم ایل (ق) کی قیادت نے جمہوری اقدار سے وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے عوام کی بھرپور شرکت کی اہمیت پر زور دیا۔ گورنر سید مہدی شاہ نے مثبت سیاسی عمل کو سراہا اور خطے میں اتحاد، استحکام اور ترقی کی ضرورت پر زور دیا۔ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مشترکہ طور پر کام جاری رکھا جائے گا



