آزاد ریاست جموں و کشمیراہم ترین خبرپاکستانکرائم اینڈ کورٹس، حادثاتگلگت بلتستان
آزاد جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے سابق اسسٹنٹ کمشنر قاضی وسیم کی ضمانت مسترد کر دی، ٹرائل جاری رکھنے کا حکم

مظفرآباد (پناہ نیوز) جعلی بیعنامہ کیس میں نامزد مرکزی ملزم اور سابق اسسٹنٹ کمشنر قاضی وسیم کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواست ہائی کورٹ نے مسترد کر دی۔ عدالت عالیہ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ضمانت منظور کرنے سے انکار کرتے ہوئے ٹرائل جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق قاضی وسیم اس سے قبل بھی اسی مقدمہ میں دورانِ سروس دو مرتبہ گرفتار رہ چکے ہیں۔ استغاثہ کا مؤقف ہے کہ ملزم پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور سرکاری ریکارڈ میں مبینہ رد و بدل کے الزامات ہیں، جن کی مزید تفتیش اور شواہد کی روشنی میں کارروائی جاری ہے۔
قانونی ماہرین کے مطابق ضمانت مسترد ہونے کے بعد ملزم کو ٹرائل کورٹ میں باقاعدہ سماعت کا سامنا کرنا ہو گا جبکہ کیس کے دیگر نامزد افراد کے خلاف بھی کارروائی متوقع ہے۔



