آزاد ریاست جموں و کشمیراہم ترین خبرپاکستانگلگت بلتستان

سابقہ گورنر اسٹیٹ بینک و سابقہ وزیر خرانہ شمشاد اختر انتقال کرگئیں

کراچی(ویب نیوز)سابقہ گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) شمشاد اختر انتقال کر گئیں۔ڈاکٹر شمشاد اختر کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کے باعث ہوا، وہ ایس بی پی کی پہلی خاتون گورنر تھیں۔شمشاد اختر پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایس ایس جی سی کی چیئرپرسن تھیں، ان کی نماز جنازہ کل بعد نماز ظہر کراچی میں ادا کی جائے گی، جہاں سیاسی، مالی اور بینکاری حلقوں کے افراد انہیں خراج عقیدت پیش کریں گے۔ڈاکٹر شمشاد اختر نے 2 جنوری 2006ء کو بینک دولت پاکستان کی 14 ویں گورنر کے عہدے کا سنبھالا، وہ اسٹیٹ بینک کی پہلی خاتون گورنر تھیں اور بینکاری کے شعبے میں انہیں قومی و بین الاقوامی سطح پر وسیع تجربہ حاصل تھا۔گورنر اسٹیٹ بینک کے تقرر سے قبل، وہ ایشیائی ترقیاتی بینک میں ڈائریکٹر جنرل برائے شعبہ جنوب مشرقی ایشیا کے طور پر کام کر رہی تھیں، انہوں نے 1990 سے ایشیائی ترقیاتی بینک میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور مالی شعبے میں بطور سینئر اسپیشلسٹ خدمات انجام دینے کے بعد 1998 میں منیجر مقرر ہوئیں۔ڈاکٹر شمشاد اختر ایک پاکستانی ماہرِ اقتصادیات، سفارت کار اور دانشور تھیں جنہوں نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی 14ویں گورنر اور پہلی خاتون گورنر کے طور پر فرائض انجام دیے۔اقوام متحدہ میں بھی اہم عہدے سنبھالے، تعلیم میں پنجاب، قائد اعظم یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف سسیکس سے ایم اے اور پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی، ہارورڈ یونیورسٹی کی وزٹنگ فیلو بھی رہیں، وہ مالیاتی اصلاحات اور بینکاری میں مہارت رکھتی تھیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button