ڈائریکٹر آئی ٹی عاطف عباس کی ٹی پی ایل میپس کمپنی ،ڈیجیٹل کنٹرول روم افسران اور سیف سٹی ٹیکنیکل ٹیم سے میٹنگ۔

اسلام آباد(پناہ نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نقشے کو مدِنظر رکھتے ہوئے اسلام آباد پولیس کی پٹرولنگ کو مزید موثر بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے لیس سافٹویئرز تیار کرنے پر غور۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر آئی ٹی عاطف عباس ،ڈپٹی ڈائریکٹر NOC امتیاز احمد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عباس مہدی نے ٹی پی ایل میپس کمپنی ،ڈیجیٹل کنٹرول روم افسران اور سیف سٹی ٹیکنیکل ٹیم سے میٹنگ کی ،ٹی پی ایل میپس کمپنی کے ساتھ میٹنگ میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نقشے کو مدِنظر رکھتے ہوئے اسلام آباد پولیس کی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے ذریعے ہونیوالی پٹرولنگ کو مزید ثر بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے لیس سافٹویئرز بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ جرائم پر قابو پانے میں پولیس فورس کو مدد مل سکے،جبکہ ڈیجیٹل کنٹرول روم افسران کے ساتھ میٹنگ میں اسلام آباد پولیس کے سافٹویئرز کے ذریعے جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی و گرفتاری اور ڈیجیٹل کنٹرول روم کی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا،اس موقع پر تمام افسران کو کارکردگی مزید بنانے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں ،علاوہ ازیں سافٹویئرز میں مزید اصلاحات کرنے پر بھی غور کیا گیا،ڈائریکٹر آئی ٹی عاطف عباس نے کہا کہ سیف سٹی اسلام آباد جرائم کے خاتمے کیلئے 24/7نگرانی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے ،شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع "پکار "15- یا ون انفو ایپ پر دیں۔


