آزاد ریاست جموں و کشمیرپاکستانگلگت بلتستان

Alliance of Academic Administration کا ہنگامی اجلاس، اکیڈمک افسران کے خلاف منفی مہم پر سخت ردِعمل اور قانونی کارروائی کا اعلان

گلگت (پ ر) الائنس آف اکیڈمک ایڈمنسٹریشن (AAA) کے ہنگامی اجلاس میں تعلیمی شعبے سے وابستہ اکیڈمک ایڈمنسٹریٹو افسران کے خلاف جاری مبینہ منظم اور منفی میڈیا مہم پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ چند عناصر، جن کا تعلق نام نہاد کلریکل ایڈمن کیڈر سے بتایا گیا، بغیر کسی قانونی جواز، مستند انکوائری یا ٹھوس شواہد کے اکیڈمک افسران کے خلاف گمراہ کن اور بے بنیاد افواہیں پھیلا رہے ہیں۔الائنس آف اکیڈمی ایڈمنسٹریشن پریس سیکرٹری کے جاری اعلامیے کے مطابق اس طرزِ عمل سے نہ صرف افسران کی پیشہ ورانہ ساکھ متاثر ہو رہی ہے بلکہ تعلیمی نظام اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔ اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ ایسے اقدامات تعلیمی معیار اور انتظامی استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیںالائنس نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ منفی سرگرمیوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور اکیڈمک کیڈر کے وقار، عزت اور پیشہ ورانہ ساکھ کے تحفظ کے لیے مؤثر قانونی و انتظامی اقدامات کیے جائیں گے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ معاملہ اعلیٰ سطحی فورمز، بشمول سائبر کرائم اور متعلقہ تحقیقاتی اداروں، کے سامنے اٹھایا جائے گا تاکہ حقائق واضح ہوں اور ذمہ دار عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ اکیڈمک افسران کے وقار کا تحفظ دراصل تعلیمی نظام اور گلگت بلتستان کے مستقبل کے تحفظ کے مترادف ہے، اور اس مقصد کے حصول کے لیے الائنس آف اکیڈمک ایڈمنسٹریشن اپنی مشترکہ جدوجہد ہر سطح پر جاری رکھے گی

متعلقہ مضامین

Back to top button