اہم ترین خبرگلگت بلتستان

عوامی فلاحی منصوبوں کی بروقت تکمیل پر زور، صوبائی سیکریٹری سجاد حیدر کو محکمانہ بریفنگ

گلگت(پناہ نیوز)صوبائی سکریٹری برائے محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ سجاد حیدر کو محکمہ C&W ڈویژنز اور سیکریٹریٹ کے حوالے سے الگ الگ تفصیلی محکمانہ بریفنگ دی گئی۔محکمانہ بریفنگ میں محکمہ کے مختلف سیکشنز کے کام کی پیشرفت،ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور عوامی فلاحی منصوبوں کے حوالے سے تمام اہم امور سے آگاہ کیا۔بریفنگ کا مقصد صوبائی سکریٹری برائے محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ سجاد حیدر کو محکمہ کے کاموں کی مکمل معلومات فراہم کرنا تھا تاکہ وہ آئندہ کی پالیسیوں اور حکمت عملی کی تشکیل میں مؤثر طریقے سے حصہ لے سکیں۔اس موقع پر ایڈیشنل سکریٹری آمین اللہ غزنوی اور ڈپٹی سیکریٹری نے محکمے کی کارکردگی،اہداف اور درپیش چیلنجز کے حوالے سے جامع بریفنگ پیش کی اس موقع پر ادارے کے دیگر آفیسران بھی شریک تھے۔صوبائی سیکریٹری برائے محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ سجاد حیدر نے محکمے کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ محمکہ مواصلات و تعمیرات عامہ کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا تاکہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کی ترسیل میں مزید بہتری لائی جا سکے۔ سجاد حیدر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ محکمہ کے تمام افسران اور عملہ مل کر کام کریں تاکہ عوامی فلاحی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں انفراسٹرکچر کی ترقی اور بہتری زیادہ اہمیت اختیار کر چکے ہیں، اور اس کے لیے تمام اداروں کو ایک ٹیم کی طرح کام کرنا ہوگا۔اس بریفنگ کے بعد،محکمہ کے حکام نے سکریٹری سجاد حیدر کے مشوروں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی حکمت عملی میں مزید تبدیلیاں لانے کا عزم کیا

متعلقہ مضامین

Back to top button