آزاد ریاست جموں و کشمیراہم ترین خبرپاکستانگلگت بلتستان

سید علی ناصر رضوی کا ریڈ زون کا دورہ، سکیورٹی مزید سخت کرنے کے احکامات جاری

اسلام آباد(پناہ نیوز)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا ریڈ زون کا دورہ ۔آئی جی اسلام آباد نے ریڈزون میں سکیورٹی انتظامات ،دارخلی و خارجی راستوں اور اہم سرکاری و نجی اداروں کے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا،تمام افسران کو سکیورٹی اقدامات کو مزید سخت اور موثر بنانے کے احکامات جاری کئے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ریڈ زون کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا اور دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ آئی جی اسلام آباد نے ریڈ زون میں سکیورٹی انتظامات، داخلی و خارجی ناکہ جات کے چیکنگ کا جائزہ لیا۔انہوں نے ریڈ زون میں واقع سرکاری و نجی اداروں کے حفاظتی اقدامات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سکیورٹی کو مزید سخت اور موثر بنایا جائے اور تمام ممکنہ حفاظتی تقاضوں کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ آئی جی اسلام آباد نے سیف سٹی کیمروں کے ذریعے موثر سرویلنس کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی تاکہ حساس علاقے میں امن و امان کی صورتحال ہر صورت برقرار رکھی جا سکے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی پر فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔بعد ازاں آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سکیورٹی ڈویژن میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ملک جمیل ظفر، ایس ایس پی سکیورٹی کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر، اے آئی جی اسپیشل برانچ محمد سرفراز ورک، ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد عثمان طارق بٹ اور ایس ایس پی سی ٹی ڈی محمد ارسلان شاہزیب نے شرکت کی۔ اجلاس میں ریڈ زون اور دیگر حساس مقامات کی سکیورٹی، انٹیلی جنس شیئرنگ، بین الاضلاعی رابطوں اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے حکمتِ عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی جی اسلام آباد نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ اسلام آباد پولیس کے کمیونٹی سروس اقدامات کو مزید فعال بنایا جائے، ضلع بھر میں موثر سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے اور تمام ڈویژنز کے درمیان مو¿ثر کوآرڈینیشن کے ذریعے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور عوام کو محفوظ ماحول کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button