گلگت بلتستان
برزل ٹاپ استور میں برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں پاک فوج کے آفیسر اور دیگر کی شہادت پر اظہارِ افسوس،صوبائی صد ر پیپلز پارٹی امجد حسین ایڈووکیٹ

گلگت(پناہ نیوز)پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ کی جانب سے برزل ٹاپ استور میں برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں پاک فوج کے آفیسر اور دیگر کی شہادت پر اظہارِ افسوس۔
اس حادثے میں پاک فوج کے کیپٹن اسد، سپاہی رضوان اور سول آپریٹر محمد عیسیٰ کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہے۔ پاک فوج نے ہمیشہ ملک و قوم کی سلامتی اور دفاع کے لئے قربانیاں دی ہیں۔ پاک فوج کی قربانیوں کی بدولت وطن عزیز کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ دعاگو ہیں کہ اللّٰہ پاک شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عنایت فرمائے۔




