اہم ترین خبرگلگت بلتستان
سکردو میں پیشہ ورانہ گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن، غیر مقامی بھکاری ضلع بدر

سکردو(پناہ نیوز)ڈپٹی کمشنر سکردو کی ہدایات پر شہر میں پیشہ ورانہ گداگروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اس سلسلے میں ایس ایچ او سٹی سکردو کی ٹیم نے مجسٹریٹ کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقامات سے غیر مقامی بھکاریوں کو حراست میں لیا۔کارروائی کے دوران تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے غیر مقامی بھکاریوں کو ضلع بدر کر دیا گیا، تاکہ شہریوں کو پیشہ ورانہ گداگری سے محفوظ رکھا جا سکے اور شہر میں امن و امان اور سماجی نظم و ضبط کو برقرار رکھا جا سکے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ پیشہ ورانہ گداگری کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی اور آئندہ بھی اس طرح کی کارروائیاں بلا تفریق جاری رہے گی۔ عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ پیشہ ور بھکاریوں کی حوصلہ شکنی کریں اور ایسے عناصر کی نشاندہی متعلقہ حکام کو کریں۔



