گلگت بلتستان

بڈلف میونسپل لائبریری کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کاشف محمد علی

گلگت(پناہ نیوز)سیکریٹری لوکل گورنمنٹ و چئیرمین گلگت بلتستان لوکل کونسل بورڈ کاشف محمد علی نے کہا کہ بڈلف میونسپل لائبریری کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا ۔ لائبریری کی اپگریڈیشن کرکے مزید سہولیات فراہم کریں گے ۔ لائبریری آنے والے طلبا و طالبات کو درپیش مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کے روز میونسپل بڈلف لائبریری کے دورہ کے موقع پر چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت مدثر عالم ، لائبریرین عدنان حسین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ اس سے قبل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کاشف محمد علی کا لائبریری آمد پر چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمی مدثر عالم اور لائبریرین عدنان حسین نے خوش آمدید کہا۔ بعدازاں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و چئیرمین جی بی لوکل کونسل بورڈ کاشف محمد علی نے لائبریری کا تفصیلی معائینے کے دوران جنگ آذادی کے ہیروز ، غازیوں گلگت بلتستان کے قدیم حکمرانوں کے تصویروں اور سوانج حیات پر مشتمل لیٹریچر اور گلیری کا خصوصی معائینہ کیا ۔ معائینے کے دوران لائبریری کا کمپیوٹر لیب ، بک بینک ،ریڈنگ روم ، اور کانفرنس ہال میں موجود تاریخی کتابیں دیکھیں ، اس سے قبل لائیبریرین عدنان حسین نے لائیبریری کے بارے بریفنگ دی ، اور لائبریری آنے والے طلبا و طالبات اور ویزیٹرز کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا ۔ سیکریٹری نے بڈلف میونسپل لائبریری کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کا عزم کا اظہار کیا اور درپیش مشکلات کے حل کیلئے عملی اقدامات کی یقین دہانی کرائی ۔واضح ریے بڈلف ہاوس میونسپل لائیبریری کا شمار گلگت بلتستان کی قدیم اور اولین لائیبریری کا اعزاز حاصل ہے ۔لائبریری دورہ کے دوران انہوں نے چیف آفیسر کو ہدایات دی کہ وہ لائبریری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تحریری طور پر رپورٹ دیں تاکہ اس پہ عملدرآمد کیا جاسکے ۔ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی جوکہ گلگت بلتستان لوکل کونسل بورڈ کا چئیرمین بھی ہے کا پہلا دورہ تھا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button