گلگت بلتستان

تانگیر: رہائشی گھر کا آبزرویشن ٹاور گرنے سے 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

گلگت(پناہ نیوز) تانگیر میں رہائشی گھر کا آبزرویشن ٹاور گرنے سے 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی ضلع دیامر کے علاقہ تانگیر میں ایک رہائشی گھر کا گھڑی ٹاور (آبزرویشن ٹاور) اچانک منہدم ہو گیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی دیامر پولیس اور گلگت بلتستان اسکاؤٹس کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔ زخمیوں کو ملبے سے نکال کر قریبی طبی مراکز منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ریسکیو اداروں کے مطابق آپریشن مکمل ہونے تک امدادی سرگرمیاں جاری رہیں گی، جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button