کھیل و ثقافت

آسٹریلیا نے ایشیز میں منفرد بیٹنگ ریکارڈ قائم کر لیا

برسبین ()آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان جاری ایشیز سیریز کے برسبین ٹیسٹ کے تیسرے دن آسٹریلوی بیٹرز نے ایک منفرد بیٹنگ ریکارڈ قائم کر دیا۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں تمام کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل ہوئے، ایشز کی تاریخ میں پہلی بار یہ موقع ہے کہ کسی ٹیم کے تمام کھلاڑی ڈبل فیگرز تک پہنچے ہیں۔ایشیز سیریز کے برسبین میں جاری دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم جو روٹ کی شاندار سنچری کی بدولت 334 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، جواب میں آسٹریلوی ٹیم نے 511 بنائے اور 177 رنز کی برتری حاصل کی۔آسٹریلوی بیٹرز نے اس اننگز میں منفرز کارنامہ سر انجام دیا کہ تمام 11 بیٹرز ڈبل فیگرز میں داخل ہوئے جو ایشز کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے۔اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم 1948 میں بھارت کے خلاف اور پھر 1992 میں سری لنکا کے خلاف بھی یہ کارنامہ سر انجام دے چکی ہے لیکن 1882 سے انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جا رہی ایشز سیریز میں یہ پہلی مرتبہ ہوا کہ آسٹریلیا کے تمام 11 بیٹرز ڈبل فیگرز میں داخل ہوئے۔واضح رہے کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشیز سیریز کا پہلا ٹیسٹ دو دن میں ختم ہو گیا تھا۔پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Back to top button