سکردو میں قدیم و تاریخی تہوار جشنِ مے فنگ 21 دسمبر کو شایانِ شان انداز میں منایا جائے گا

سکردو(پناہ نیوز)ضلعی انتظامیہ اسکردو بلتستان کے قدیم اور تاریخی تہوار جشنِ مے فنگ کو مورخہ 21 دسمبر 2025 کی شب میونسپل اسٹیڈیم سکردو میں شایانِ شان انداز میں منانے جا رہی ہے۔اس رنگا رنگ تقریب میں بلتستان کی روایتی ثقافت کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا جائے گا، جس میں روایتی کھانوں کے اسٹالز، آتش بازی، مشعل بردار جلوس، فائر ورکس، مے ژیرس ڈانس، تلوار ڈانس سمیت دیگر ثقافتی پروگرامز شامل ہوں گے۔ یہ سرگرمیاں نہ صرف بلتستان کی ثقافت کو زندہ رکھنے میں اہم کردار ادا کریں گی بلکہ سیاحت کے فروغ میں بھی معاون ثابت ہوں گی۔ضلعی انتظامیہ سکردو عوام الناس، مقامی اور غیر مقامی سیاحوں سے پُرزور اپیل کرتی ہے کہ وہ بلتستان کے اس قدیم تہوار جشنِ مے فنگ کی تقریب میں بھرپور شرکت کریں اور خطے کی شاندار روایتی ثقافت سے لطف اندوز ہوں۔علاوہ ازیں، تمام شرکاء سے گزارش ہے کہ پروگرام کے دوران نظم و ضبط کا خاص خیال رکھیں اور منتظمین کے ساتھ بھرپور تعاون کریں



