آزاد ریاست جموں و کشمیر

کرپشن قومی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، ڈی جی اینٹی کرپشن بدر منیر

میرپور (پناہ نیوز)آزاد کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن بدر منیر کی زیر صدارت اینٹی کرپشن کے آفیسران کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس پی اینٹی کرپشن مجتبیٰ راٹھور آغا نے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن کو زیر التواء انکوائریوں اور کیسز کے بارے میں بریفنگ دی۔اس موقع پر ڈی ایس پی شبیر چوہدری، انسپکٹر عقیل شاہ، انسپکٹر لیگل محمدمشتاق، ایس آئی محبوب احمد، اے ایس آئی منور علی بھی موجود تھے۔ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن بدر منیر نے کہا کہ کرپشن ایک ناسور ہے جس کی وجہ سے عوامی مفاد کے فنڈز اور وسائل تباہ ہوجاتے ہیں اورقومی ترقی رک جاتی ہے۔محکمہ اینٹی کرپشن اپنی پوری صلاحیتیں ہر سطح پر بدعنوانی کو ختم کرنے میں لگا ہوا ہے۔خوشحالی اور ترقی کے لیے ضروری ہے کہ ہر سطح پر کرپشن کا خاتمہ کردیا جائے۔انھوں نے کہا محکمہ اینٹی کرپشن کسی بے گناہ کے خلاف نہیں ہے تمام شکایات کی میرٹ پر انکوائریا ں کی جارہی ہیں غیر ضروری اور بلاجواز شکایات کو ریکارڈ کی روشنی اور محکموں کے تبصروں کے تحت یکسو کیا جارہا ہے۔انھوں نے افسران کو ہدایات دیں کہ وہ زیر التواء کیسز کی تفتیش قانون و قاعدے اور میرٹ پر کریں تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوسکیں انہوں نے ایس پی اینٹی کرپشن کو ہدایت کی وہ میرپور، بھمبر اور کوٹلی میں متعلقہ احکام کے ساتھ رابطہ کریں اور ان سے فوری تبصرے اور مطلوبہ ریکارڈ طلب کریں تاکہ انکوائریاں اور شکایات بروقت یکسو ہوسکیں۔ انہوں نے کوٹلی اینٹی کرپشن کیس میں انسپکٹر مشتاق اور آئی او کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی انکوائری پر ملزمان کے خلاف مجاز عدالت سے سزا سنائی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button