گلگت بلتستان

کلفٹن پل ایریا میں تجاوزات کے خلاف میونسپل کارپوریشن سکردو کی کارروائی، دکانداروں کو جرمانے اور نوٹسز جاری

سکردو(پناہ نیوز)اسسٹنٹ کمشنر /ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سکردو احسان الحق کی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن سکردو کے بلڈینگ اینٹی اینکرچمنٹ ٹیم نے آج میونسپل فورس کے ہمراہ کلفٹن پل ایریا میں تجاوزات کے خلاف بڑی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے دوکانداروں کی جانب سے سرکاری سڑک کنارے سامان وغیرہ رکھنے پر جرمانہ کرتے ہوئے نوٹسز بھی جاری کیا گیا ۔ اور ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے سامان وغیرہ اپنے دوکان سے باہر نہ نکالے ۔ تاکہ پیدل چلنے والے افراد اور ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔ اس موقع پر ٹاؤن انجینئر محمد عرفان اور وقار احمد نے کہا ہے کہ وہ اسسٹنٹ کمشنر /ایڈمنسٹریٹر کے احکامات پر ہر صورت عمل درآمد کراتے ہوئے سرکاری سڑک اور فٹ پاتھ کو خالی کرایا جائے گا ۔ دوکاندار حضرات بھی بھی عوامی مشکلات کا احساس اور قانون کا احترام کا کرتے ہوئے فٹ پاتھ کو خالی رکھیں۔دوران کاروائی کسی بھی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button