انفینکس کا 12.12 سیل میں اسمارٹ فونز، ایئر پیوریفائرز اور ٹی ویزکی خریداری پر شاندار ڈسکاؤنٹس کا اعلان

لاہور(پناہ نیوز) پاکستان کے معروف اسمارٹ فون برانڈ انفینکس کی جانب سے 12.12 سیل میں صارفین کے لیے اسمارٹ فونز،ایئرپیوریفائر اور ٹی ویز کی خریداری پر خصوصی ڈسکاؤنٹس کا اعلان کیا گیا ہے، جس میں خصوصی اسمارٹ ہوم بنڈلزبھی پیش کیے گئے ہیں۔ یہ بنڈلز ان سب کے لیے بہترین موقع ہے جو اپنے گھر کو جدید، اسمارٹ اور کنیکٹڈ ٹیکنالوجی سے اپ گریڈ کرنا چاہتے ہیں۔اس بار انفینکس نے اسمارٹ فونز، اسمارٹ ٹی ویز اور ایئر پیوریفائرز پر مشتمل اسمارٹ ہوم بنڈلز متعارف کروائے ہیں جو زیادہ سے زیادہ ویلیو، آسانی اور ایک مکمل اپ گریڈکا تجربہ فراہم کرنے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔ یہ تمام بنڈلز محدود مدت کے لیے لکی ون، پیکیجز مال اور آن لائن ایکس پارک پر دستیاب ہوں گے۔انفینکس 12.12 سیل میں دو خصوصی اسمارٹ بنڈلز شامل ہیں۔ جن میں پریمیم پیکیج 1،جس میں 65 انچ اسمارٹ ٹی وی،انفینکس ایئر پیوریفائراور انفینکسNOTE 50 Pro شامل ہیں، جس کی قیمت282,900روپے رکھی گئی ہے اور اس بنڈل کی خریداری پرصارفین24,000روپے سے زائد کی بچت کرسکتے ہیں۔ جبکہ دوسرا پیکج ایسنشل پیکیج 2 ہے،43 انچ اسمارٹ ٹی وی،ایئر پیوریفائر اورانفینکسNOTE 50ہے، جس کی قیمت162,900 روپے ہے اور اس کی خریداری پر صارفین13,000 روپے سے زائدکی بچت کرسکتے ہیں۔یہ دونوں بنڈلز صرف 12.12 مہم کے دوران دستیاب ہوں گے، اور گھر میں اسمارٹ اور کنیکٹڈ ٹیکنالوجی لانے کا بہترین طریقہ فراہم کرتے ہیں۔ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق یہ بنڈلز توانائی کی بچت، آسان استعمال اور ڈیوائسز کے درمیان بے مثالی کنیکٹیویٹی فراہم کرنے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔چاہے آپ نیا گھر سیٹ کر رہے ہوں یا اپنے موجودہ سیٹ اپ کو اپ گریڈ کرنے کا سوچ رہے ہوں، انفینکس کے یہ 12.12 بنڈلز آپ کی روزمرہ زندگی میں سہولت، جدت اور کنیکٹڈ اسمارٹ لیونگ لانے کے لیے بہترین انتخاب ہیں۔ یہ محدود مدت کی پیشکش 12 دسمبر سے لکی ون، پیکیجز مال اور ایکس پارک پاکستان پر خصوصی طور پر دستیاب ہے۔



