گلگت بلتستان

اقراء یونیورسٹی میں گلگت بلتستان طلبہ کے لیے مزید نشستیں منظور

اسلام آباد(پناہ نیوز) سیکریٹری ہائیر، ٹیکنیکل اینڈ اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان فرید احمد نے اقراء یونیورسٹی اسلام آباد کا کامیاب دورہ کیا۔ ڈائیریکٹر ٹیکنیکل اینڈ اسپیشل ایجوکیشن گلگت بلتستان پروفیسر اویس احمد اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن گلگت بلتستان پروفیسر محمد بلال بھی سیکریٹری کے ہمراہ تھے۔ وفد کی اقرا یونیورسٹی کے ریکٹر سے تفصیلی میٹنگ ہوئی۔ اِس نوعیت کی ایک اہم میٹنگ پچھلے سال بھی ہوئی تھی۔ جس کے نتیجے میں اقرا یونیورسٹی میں 120 سیٹیں الائٹ ہیلتھ سائنسز، BSN اور دیگر اہم مضامین میں گلگت بلتستان کے اسٹوڈنٹس کے لیے منظور کی گئی تھیں۔ جن میں سے 12 سیٹیں الائٹ ہیلتھ سائنسز کی، دو دو سیٹیں اور پانچ پانچ سیٹیں باقی دیگر اہم مضامین کی شامل ہیں۔ اُس سہولت سے جی بی کے اسٹوڈنٹس بہترین انداز میں فائدہ اٹھا رہے ہیں۔اُس میٹنگ میں مذکورہ جامعہ میں گلگت بلتستان کے زیرِ تعلیم اسٹوڈنٹس کے لیے 20 فیصد فیس میں رعایت دینے کی بھی منظوری دے دی گئی تھی۔ جس سے بھی جی بی کے نوجوان بھر مستفید ہو رہے ہیں۔ مذکورہ 120 سیٹیں سپرنگ سیشن کے لیے منظور کی گئی تھیں۔ اِس بار ملاقات میں سیکریٹری فرید احمد کی کاوشوں سے مذید 120 سیٹیں فال سیشن کے لیے بھی منظور کی گئیں۔ یوں 240 سیٹوں میں اقرا یونیورسٹی میں داخلے کے لیے ہائیر ایجوکیشن گلگت بلتستان کے نومینیشن سیکشن سے میرٹ پہ آنے والے جی بی کے طالبعلوں کی نومینیشن عمل میں لائی جائے گی۔ جس سے جی بی کے مذید نوجوان فیضیاب ہونگے۔ علاوہ ازیں، یونیورسٹی میں جی بی کے زیرِ تعلیم اسٹوڈنٹس کی فیس میں رعایت بیس فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کر دی گئی جو کہ اِس ملاقات کی ایک اور بڑی کامیابی ہے۔ میٹنگ میں سیکریٹری کی تجویز پر ریکٹر اقراء یونیورسٹی نے آمادگی ظاہر کی کہ گلگت بلتستان کے کالجز کے اساتذہ کو اقراء یونیورسٹی کی جانب سے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ آن لائن تربیت فراہم کی جائے گی۔ جس کے تحت گلگت، چیلاس اور سکردو میں متعلقہ ریجنز کے فیکلٹی ممبرز اکھٹے ہونگے جہاں وہ آن لائن ٹریننگ حاصل کر سکیں گے۔ اس عمل کے لیے دونوں ادارے مل کر ٹریننگ مینؤلز اور ٹریننگ ماڈیولز تیار کریں گے۔ میٹنگ میں گلگت میں اقراء یونیورسٹی اسلام آباد کے کیمپس کے قیام کے حوالے سے بھی اہم بات چیت ہوئی۔ گلگت کیمپس میں الائٹ ہیلتھ سائنسز کی معیاری تعلیم دی جائے گی۔ ملاقات میں سیکریٹری نے گورنمنٹ ڈگری کالج مناور، گلگت میں BSN کلاسز کے اجراء کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔ جس پر ریکٹر نے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔ جس کے تحت اقراء یونیورسٹی نصاب کی تیاری اور ٹیکنیکل امور وغیرہ میں مدد فراہم کرے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button